ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوگی، روسی سفیر

ویب ڈیسک  اتوار 28 جنوری 2018

پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے، روسی سفیر: فوٹو: فائل

پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے، روسی سفیر: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق روس کے سفیرنے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی شہر سیالکوٹ میں بنی فٹ بالز استعمال ہوں گی۔

روسی سفیر نے فیفا 2018 ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹ بال استعمال کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کھیلوں کا معیاری سامان تیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزید شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ کھیلوں کے معیاری سامان کے حوالے سے مشہور ہے۔ پاکستان میں بنے فٹ بالز دنیا بھر میں مشہور ہیں جنہوں نے ایک عرصے تک دنیا بھرکے کھیلوں کے میدانوں میں تہلکا مچایا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔