ن لیگ بہترین امیدوار میدان میں اتارے گیغوث علی شاہ

پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹ کیلیے درخواست گزاروں سے انٹرویو لے لیے.


Staff Reporter March 26, 2013
پارلیمانی بورڈ نے پارٹی ٹکٹ کیلیے درخواست گزاروں سے انٹرویو لے لیے. فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں مسلم لیگ (ن) بہترین امیدواروں کو میدان میں اتارے گی۔

سندھ میں ن لیگ انشا اللہ ماضی کی انتخابی تاریخ کو نیا رنگ دے گی،کراچی سے کشمور تک انتخابی کامیابیوں میں تمام مخالف سیاسی قوتوں کو پیچھے چھوڑے گی۔

قائد میاں نواز شریف کے حقیقی چاہنے والے اور پاکستان کے سچے خیر خواہ ملک میں تبدیلی کے خواہشمند مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہوں گے،غوث علی شاہ سندھ سے ممکنہ امیدواروں کا انٹرویو مکمل ہونے کے بعد پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں سے گفتگو کر رہے تھے۔



انھوں نے کہا کہ پارٹی کے صوبائی پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین نے آج کراچی اور دیگر ڈویژن کے درخواست دہندگان سے تفصیلی انٹرویو کیے ہیں،مسلم لیگ (ن) سندھ میں کسی سیاسی قوت کو واک اوور نہیں دے گی سندھ کی ہر نشست پر بھرپور مقابلہ کیا جائے گا اور آئندہ انتخابات میں سندھ میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہوگی۔

مسلم لیگ(ن) کے صوبائی پارلیماانی بورڈ کے اراکین میں بورڈ کے چیئر مین غوث علی شاہ، سیکریٹری سلیم ضیا کے علاوہ مشاہد اللہ خان ، امداد چانڈیو ، ممنون حسین ، زین انصاری ، ماروی میمن ، علی اکبر گجر ، لیاقت جتوئی ، عرفان اللہ مروت ، الٰہی بخش سومرو ، نوابزادہ امیر بخش بھٹو ، اسماعیل راہو، نہال ہاشمی شامل ہیں۔