کراچی میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، نو عمر لڑکا زخمی

حادثے کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس


منور خان August 25, 2026

کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضٰی چورنگی ملیر ندی کے قریب بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں ایک شخص جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی مرتضٰی چورنگی ملیر ندی کے قریب تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر کا حادثہ پیش آیا جس میں موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق جبکہ نوعمر لڑکا زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ن موقع پر پہنچ کر متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 50 سالہ فضل کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 9 سالہ احسان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

ایس ایچ او شرافی گوٹھ شاہد تاج نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے جائے وقوعہ سے بس اور متوفی کی موٹر سائیکل کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ متوفی مانسہرہ کالونی کا رہائشی تھا جبکہ پولیس فرار ہونے والے ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔