کراچی میں آئندہ 3 روز تک دھند اور اسموگ چھانے کی پیشگوئی

صبح کے اوقات میں ہو امیں نمی کا تناسب 80 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے دھندچھائی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter February 02, 2018
صبح کے اوقات میں ہو امیں نمی کا تناسب 80 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے دھندچھائی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو : فائل

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران صبح کے اوقات میں دھند اور اسموگ چھانے کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز صبح کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 80فیصد تک بڑھ گیا جس کی وجہ سے دھند کی کیفیت پیدا ہوئی اور حد نگاہ6کلومیٹر سے کم ہوکر1.2کلومیٹر رہ گئی تاہم مکمل دن طلوع ہونے کے بعد حد نگاہ بہتر ہوناشروع ہوگئی۔

شہر میں چلنے والی ہواؤں کی تیزی سے بدلتی سمت کی وجہ سے پیدا ہونے والی دھند اور اسموگ کی کیفیت آئندہ ایک سے دوروز تک مزید ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق صبح کے اوقات میں ہو امیں نمی کا تناسب 80 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے دھندچھائی جس کی وجہ سے حدنگاہ کم ہوناشروع ہوئی ،دھند کی وجہ سے حد نگاہ6کلومیٹر سے کم ہوکر 1.2کلومیٹر رہ گئی تھی تاہم جمعرات کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں شمالی جبکہ بعدازاں سمندری سمت کی جنوبی ہوائیں چلیں۔

واضح رہے کہ سمندری ہواؤں کی وجہ سے شہر کے مجموعی درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری اضافہ ہوا ہے۔