اسٹیٹ بینک نے چاول کے برآمد کنندہ کو ادائیگی کردی

ایران سے برآمد کے عوض مقامی بینک کو ملنے والے 2 کروڑ روپے منجمد کردیے گئے تھے۔


Business Reporter March 27, 2013
ایران سے برآمد کے عوض مقامی بینک کو ملنے والے 2 کروڑ روپے منجمد کردیے گئے تھے۔ فوٹو: فائل

CAPE TOWN, SOUTH AFRICA: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چاول کی برآمد سے حاصل ہونے والے 2 کروڑ روپے کے فنڈ پاکستانی ایکسپورٹر کو جاری کردیے ہیں۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید علی غوری کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستانی رائس ایکسپورٹر کے ایران سے آئے ہوئے تقریباً 2 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔

پاکستانی رائس ایکسپورٹ کمپنی عامر رائس ٹریڈرز گجرانوالہ نے تمام قانونی اور بینکنگ تقاضے پورے کرتے ہوئے6 ماہ قبل باسمتی چاول ایران برآمد کیے تھے جس کی ادائیگی ایرانی بینک نے پاکستانی بینک کو کردی تھی مگر کچھ نا معلوم وجوہ کی بنیاد پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقامی بینک کے فنڈز منجمد کر دیے تھے۔

مقبول خبریں