دھابے جی میں منشیات کی کھلے عام فروخت پولیس خاموش

غریب آباد میں واقع گھر میں مضر صحت گٹکے کا کارخانہ قائم، سماجی تنظیموں کا شدید احتجاج


Nama Nigar March 27, 2013
غریب آباد کے علاقے میں واقع گھر میں مضر صحت گٹکا اور مین پوری بنانے کا کارخانہ لگایا گیا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں پڑیاں سپلائی ہوتی ہیں. فوٹو: فائل

دھابے جی میں پابندی کے باوجود مضر صحت گٹکے اور مین پوری کی کھلے عام فروخت جاری۔

تفصیلات کے مطابق دھابے جی اور نواحی علاقوں غریب آباد مارکیٹ، بلال نگر، شیخ مجید سمیت دیگر میں پابندی کے باوجود کھلے عام مضر صحت گٹکے اور مین پوری کی فروخت جاری ہے جسکے باعث بوڑھے، بچے، نوجوان اور خواتین کی بڑی تعداد نشے کی عادی ہوگئی ہے۔

غریب آباد کے علاقے میں واقع گھر میں مضر صحت گٹکا اور مین پوری بنانے کا کارخانہ لگایا گیا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں پڑیاں سپلائی ہوتی ہیں اور کارخانے کے مالک نے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکلوں پر گٹکا سپلائی کرنے کے کام پر لگایا ہوا ہے ۔



مضر صحت گٹکے کے کھلے عام کاروبار پر مقامی تھانے اور ضلعی انتظامیہ نے پراسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔شہرکی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں المہران سوشل ویلفیئر، پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس، انجمن سوشل ویلفیئر کے رہنمائوں نے ڈی سی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت گٹکے کے کاروبار میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مقبول خبریں