پنجگور میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی

ویب ڈیسک  پير 5 فروری 2018
دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس. فوٹو: فائل

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جبکہ بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، پولیس. فوٹو: فائل

پنجگور: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع پنجگور کے چتکان بازار میں بسم اللہ چوک پر بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :پنجگور میں دھماکے سے 2 خواتین جاں بحق

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب تھا جو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔ دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔