کویت کا بجٹ 10 ماہ کے دوران 602 ارب ڈالر فاضل

پورے سال 48.9 ارب سرپلس کا اندازہ تھا،94.7 ارب آمدنی، اخراجات 34.4 ارب ڈالر رہے۔


AFP March 28, 2013
اپریل تا جنوری تیل کی فروخت سے11.6 فیصد بڑھ کر 89.5 ارب ڈالر آمدن ہوئی، وزارت خزانہ فوٹو: فائل

کویت کا بجٹ مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران 17.2 ارب دینار (60.2 ارب ڈالر) فاضل رہا جس کی بڑی وجہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

وزارت خزانہ سے بدھ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے آغاز سے یکم اپریل 2012 سے جنوری 2013 تک کویت کو 27 ارب دینار (94.7ارب ڈالر) کی آمدنی ہوئی جبکہ اخراجات 9.8 ارب دینار (34.4 ارب ڈالر) رہے۔



اس طرح مذکورہ 10 ماہ کے دوران بجٹ 17.2 ارب دینا فاضل رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 11.6 فیصد جبکہ بجٹ کے پورے سال کیلیے 13.9 ارب دینار (48.9 ارب ڈالر) سرپلس کے تخمینے سے بھی ڈیڑھ گنا ہے، اس دوران اخراجات 21.2 ارب دینار (74.5ارب ڈالر) کے اندازے کا 46.2 فیصد اور گزشتہ سال کی اسی مدت میں ہونے والے اخراجات کے برابر رہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ان10 ماہ کے دوران خام تیل کی آمدنی 11.6 فیصد کے اضافے سے 25.5ارب دینار (89.5 ارب ڈالر) رہی جو 12.8 ارب دینا (45 ارب ڈالر) کے اندازے سے دگنا ہے۔