کراچی:
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں 3 دن وقفے کے بعد آج اضافہ ہوگیا۔
عالمی طاقتوں کے درمیان اقتصادی جنگ اور ایک دوسرے کی کرنسیوں کو کمزور کرنے کی پالیسیوں سے بین الاقوامی سطح پر سنہری دھات کی قیمتوں میں بھی وقفے وقفے سے اتارچڑھاو کا رحجان ہے۔
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 3 روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 404ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 4لاکھ 62ہزار 936روپے کی سطح پر آگئی ۔
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کے اضافے سے 3لاکھ 96ہزار 893روپے کی سطح پر آگئی۔
علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 72سینٹس کے اضافے سے 66ڈالر 62سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 72روپے کے اضافے سے 7ہزار 141روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 62روپے کے اضافے سے 6ہزار 122روپے کی سطح پر آگئی۔