حالات کی خرابی پر شوبز انڈسٹری تباہ ہوتی جارہی ہے نبیل

عوام کو مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ڈرامہ لکھنا چاہتا ہوں، اداکار کی گفتگو


Showbiz Reporter March 28, 2013
عوام کو مسائل سے آگاہ کرنے کے لیے ڈرامہ لکھنا چاہتا ہوں، اداکار کی گفتگو فوٹو: فائل

اداکارنبیل نے کہا ہے کہ پاکستان کی صورت حال کودیکھتے ہوئے دل چاہتا ہے کہ ڈرامہ لکھا جائے۔

جس میں عوام کوان مسائل سے آگاہ کیا جائے جن سے گاوں دیہاتوں کے لوگ پریشان ہیں ان خیالات کا اظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ کراچی کی موجودہ صورت حال ناقابل بیان ہے کبھی یہ شہرروشنیاں بکھیرتاتھا اب سرشام یہاں سناٹاہوجاتاہے پاکستان کی خراب صورت حال سے سب سے زیادہ عوام کونقصان پہنچاہے جب کہ شوبزانڈسٹری تباہ ہوتی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ اس وقت فنکارپاکستان بھرسے کراچی کا رخ کررہے ہیں۔



مگرجس طرح پورے ملک میں انڈسٹری بتاہی کا شکارہے اگرحالات اسی طرح رہے تو یہاں بھی کام ختم ہوجائیگاپوری دنیا میں شوبزانڈسٹری سے وابستہ افرادکوسپورٹ کیا جاتاہے ان کی بات سنی جاتی ہے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے مگرہمارے ہاں الٹاحساب ہے فنکارکسی گنتی میں ہی نہیں ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں اداکارنبیل نے کہا کہ میں اس وقت اپنے چندپراجیکٹ میں مصروف ہوں جلدمزاح کے حوالے سے مزید کام کرونگاتاکہ ڈرامے کے ذریعے لوگوں کے ذہنوں کوتبدیل کیاجاسکے۔

مقبول خبریں