ہیما مالنی نے تانگے والی بسنتی کا کردار امر کردیا ایشا

فلم ’’شعلے‘‘ کا ری میک نہیں بنایا جاسکتا، اب کوئی ایسا کردار نہیں نبھا سکتا، ایشا دیول


Net News March 28, 2013
فلم ’’شعلے‘‘ کا ری میک نہیں بنایا جاسکتا، اب کوئی ایسا کردار نہیں نبھا سکتا، ایشا دیول فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ ایشا دیول نے کہا ہے کہ فلم''شعلے''کا ریمیک بنانا اب ممکن ہی نہیں رہا۔

انھوں نے کہا کہ اس فلم میں ہیما مالنی نے تانگے والی بسنتی کا کردار امر کردیا ہے اسے اب کوئی اداکارہ نہیں کرسکتی۔ انھوں نے کہا کہ امیتابھ اور دھرمیندر کی اس فلم کے ری میک بنانے کی کوشش ناکام ہوگی کیونکہ ایسے کردار اب نہیں ملتے اور صرف میری والدہ ہیما مالنی کی ہی پرفارمنس کو دیکھ لیں آج ایسی ایک بھی اداکارہ نہیں جو اس کردار کو اداکرسکتی ہو، انھوں نے کہا کہ ہیمامالنی نے فلم شعلے میں عام تانگے والی کا کردار اتنی خوبی سے نبھایا ہے کہ اب کوئی اس کی کاپی بھی کرنا چاہے تو نہیں کرسکے گا۔

مقبول خبریں