علامہ اورنگزیب فاروقی نے پی ایس 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلیے علمائے کرام اور محب وطن طبقے کو سامنے آنا پڑے گا, ورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter March 28, 2013
ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلیے علمائے کرام اور محب وطن طبقے کو سامنے آنا پڑے گا, ورنگزیب فاروقی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

MUSCAT: اہلسنّت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات علامہ اورنگزیب فاروقی نے متحدہ دینی محاذ کے ٹکٹ سے پی ایس 128کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

اس موقع پر مولانا طارق مسعود ،مفتی محمد زرین ،مولانا خالد بہاولپوری بھی موجود تھے، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلیے علمائے کرام اور محب وطن طبقے کو سامنے آنا پڑے گا۔

غریب عوام کو ان کے حقوق دلانا اور ظلم کیخلاف جدوجہد کرنا متحدہ دینی محاذ کی اولین ترجیح ہوگی،پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کیلیے اہلسنّت و الجماعت متحدہ دینی محاذ کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی۔