خواتین میں مصنوعی زیورات کے استعمال کا رجحان بڑھ گیا

بھتہ مافیا کی سرگرمیوں اور ڈکیتیوںکے باعث تھوک بازار میں سناٹا، دکاندار بھی جلد گھر جانے پرمجبور ہوگئے ہیں، تاجر رہنما


Kashif Hussain August 09, 2012
عیدالفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں کلفٹن کے ایک شاپنگ سینٹر میں خواتین مصنوعی زیورات پسند کررہی ہیں۔ فوٹو:محمد نعمان

شہر میں جاری بدامنی کے باعث خواتین میں سونے کے زیورات کی جگہ مصنوعی زیورات کے پہناوے کا رجحان زور پکڑرہا ہے،تیزی سے بدلتے ہوئے فیشن نے بھی تانبے، المونیم اور منجوس سے تیار کردہ مصنوعی زیورات کی مانگ میں اضافہ کردیا تاہم اولڈ سٹی ایریا کے بازار سرشام بند کیے جانے کے سبب اس سال بولٹن مارکیٹ میں عید کے لیے مصنوعی زیورات کے تھوک بازار کے تاجروںکو شدید نقصان کا سامنا ہے۔

اسمال ٹریڈرز آف آرٹی فیشل جیولری جنرل مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدے داروں کے مطابق اس سال اولڈ سٹی ایریا میںبھتہ مافیا کی سرگرمیوں اور ڈکیتیوں کے سبب عید کے لیے مصنوعی زیورات کی فروخت گذشتہ سال سے 70فیصد تک کم ہے،رمضان کے وسط سے آخری روزوں تک رات گئے تک کھلنے والا تھوک بازار اب عصر کے بعد ہی بند کردیا جاتا ہے،بولٹن مارکیٹ کے تاجر اب مختلف بازاروں میں کاروبار جما رہے ہیں اور تھوک بازار سے مال خرید کر دکانوں پر سپلائی کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

مقبول خبریں