- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، قاضی فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
کپل شرما کی دھواں دار واپسی
ممبئی: نامور مزاحیہ اداکار کپل شرما 6 ماہ کے طویل عرصے بعد ایک بار پھر اپنے نئے شو کے ساتھ لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں۔
گزشتہ برس کپل شرما ساتھی اداکار سنیل گروور کے ساتھ لڑائی کے باعث شدید تنازعات کا شکار رہے، ان تنازعات کا اثر کپل کی صحت اور کیرئیر پر بھی پڑا۔ صحت کی خرابی اوربیماری کے باعث بھارتی ٹی وی سے نشر ہونے والا ’’دی کپل شرما شو‘‘ بھی سخت مشکل میں آگیا اور کپل اپنے شو پر زیادہ توجہ نہ دے سکے، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شو بند ہوگیا، تاہم اب وہ چھوٹی اسکرین پر واپس آگئے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کپل نفسیاتی بیماری کا شکار
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل ایک بار پھر اپنے نئے شو کے ذریعے لوگوں کو ہنسانے آرہے ہیں، ان کا نیا پروگرام بھارتی ٹی وی چینل سونی سے نشر کیا جائے گا۔ چینل انتظامیہ نے کپل کی واپسی کی مختصر ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ 35 سیکنڈ کی اس مختصر ویڈیو میں بڑی خوبصورتی سے کپل کے مشکل دور، بیروزگاری اور پھر دوبارہ شو ملنے کی کہانی مزاحیہ انداز میں بیان کی گئی ہے۔
Laut kar aaraha hai Kapil Sharma Sony Entertainment Television par, kuch alag lekar. Iss baar hasi ke alaava kuch aur bhi hai jo jayega dekar. Kya, kab aur kaise? Jaanne ke liye dekhte rahiye @SonyTV @KapilSharmaK9 pic.twitter.com/F0I9w6BGnE
— Sony TV (@SonyTV) February 9, 2018
چینل انتظامیہ نے ٹویٹر پر کپل کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے ’’لوٹ کر آرہا ہے کپل کچھ الگ لے کر، اس بار ہنسی کے علاوہ کچھ اور بھی ہے جو جائے گا دے کر۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔