غیر یقینی سیاسی فضا قطعی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں شاہی سید

موجودہ حالت میں بنیادی عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیاہے ، شاہی سید


Staff Reporter August 09, 2012
موجودہ حالت میں بنیادی عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا گیاہے ، شاہی سید۔ فوئل فوٹو

LONDON: عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ملک اس وقت اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، ہم بیک وقت کئی محاذوں میں مصروف عمل ہیں، ہمیں ماضی کے اندوہناک سانحات سے سبق سیکھنا ہوگا، ملک کسی نئے ایڈونچرز ازم کا متحمل نہیں ہوسکتا، غیر یقینی سیاسی فضا قطعی طور ملک کے مفاد میں نہیں، عوامی نیشنل پارٹی پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آزاد عدلیہ پر یقین رکھتی ہے۔

عوامی نمائندوں کو قانون سازی سے قطعی طور پر نہیں روکا جاسکتا، افہام و تفہیم اور فہم فراست سے کام لیتے ہوئے ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کرنے ہوں گے، باچا خان مرکز سے جاری بیان میں شاہی سید نے مزید کہا ہے کہ غیر یقینی کی فضا کو جلد سے جلد ختم کرنا انتہائی ضروری ہوگیا ہے اور اس کے لیے تمام اداروں کو اپنی ذمے داریوں کو پورا کرنا ہوگا،کسی بھی ریاستی ستون کے خلاف الزام تراشی قطعی طور پر ملک کے مفاد میں نہیں،حالیہ سیاسی فضاء نے بنیادی عوامی مسائل کو پس پشت ڈال دیا ہے۔