پریا پرکاش کی ’’پیار کی گولی‘‘ نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

ویب ڈیسک  بدھ 14 فروری 2018
پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی،فوٹو:انٹرنیٹ

پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی،فوٹو:انٹرنیٹ

 ممبئی: اپنی پرکشش آنکھوں اور اداؤں سے راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بننے والی اداکارہ پریا پرکاش کی نئی ویڈیو نے بھی دھوم مچادی ہے۔

چند روز قبل اپنی دلفریب اداؤں پر مبنی ویڈیو کلپ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی ملیالم فلم انڈسٹری کی 18 سالہ اداکارہ پریا پرکاش کی ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے کے چند منٹوں میں پریا کو پسند کرنے والوں نے لاکھوں بار نئی ویڈیو کو دیکھا اور ہزاروں نے اسے لائک کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اداکارہ پر مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے کا الزام

انسٹا گرام پرپوسٹ کی گئی نئی ویڈیو بھی پچھلی ویڈیو کی طرح مختصر ہے جس میں اداکارہ اپنے معاون اداکار روشن کی طرف  تصوراتی طور پر انگلیوں سے پستول بناکر پیار کی گولی داغتی ہیں اور لڑکا اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر گولی لگنے کی اداکاری کرتا ہے۔

نئی ویڈیو کلپ بھی پریا پرکاش کی آنے والی پہلی ملیالم فلم’’اورو آدار لو‘‘کا حصہ ہے ۔ دونوں ویڈیوز میں پریا کی پرکشش اداؤں نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو اپنے سحر میں  جکڑ لیا ہے اور صارفین ان ویڈیوز میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔