- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
بھارت خود دہشت گردی کروا کر الزام پاکستان پر تھوپ دیتا ہے، دفترخارجہ
اسلام آباد: ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کسی بھی واقعے کے بعد پاکستان پر الزام لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، ماضی میں بھی بھارت خود اپنے ملک میں تخریب کاری کی کارروائیاں کرکے پاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کیمپ سنجوان پر حملے کے بھارتی پولیس اور دفاعی حکام کے الزامات مسترد کرتے ہیں، تحقیقات کے بغیر الزام لگانا افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے، اس طرح کے الزامات تناؤ میں بڑھاوے کا مؤجب بنتے ہیں، پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی واقعے کے بعد پاکستان پر الزامات لگا دینا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، ماضی میں بھی بھارت خود اپنے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کروا کرپاکستان کو موردِ الزام ٹھہراتا رہا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بھارت کی گیدڑ بھبکی
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیرِخارجہ خواجہ آصف تیونسی ہم منصب کی دعوت پر تیونس کا دورہ کررہے ہیں جس کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔ روس میں طیارہ حادثے کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے پر دلی افسوس ہے، پاکستانی حکومت اور عوام روسی عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔