کنٹریکٹ پر تعینات گریڈ18سے21کے85افسران برطرف

سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ان افسران کو برطرف کرنیکا حکم دیا تھا.


Staff Reporter March 30, 2013
سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ان افسران کو برطرف کرنیکا حکم دیا تھا. فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 85افسران کو برطرف کردیا ہے۔

ان میں چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، سکریٹری محکمہ ماحولیات و متبادل توانائی میر حسین علی،کنسلٹنٹ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،چیئرمین بورڈ آف ٹیکنکل ایجوکیشن سندھ ، سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کراچی،کئی محکموں کے چیف انجینئرز اور اہم عہدوں پر کام کرنے والے افسران شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 23 مارچ 2013 کو کراچی بدامنی کیس کی سماعت کے دوران ان کنٹریکٹ افسران کو برطرف کرنے کا حکم دیا تھا، برطرف کیے جانے والے افسران میں کنسلٹنٹ کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، شمس الحق میمن ، چیئرمین انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیلبشمنٹ سید جاوید علی شاہ بخاری ،ٹیکنو کریٹ ایس اینڈ جی اے ڈی مشتاق علی میمن ، ڈائریکٹر جنرل بلاول انسٹی ٹیوٹ آف ہسٹاریکل ریسرچ سینٹر نواب شاہ ،محمد لئیق زرداری ،محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر سری چند اوچانی ، کنٹرولر پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری محکمہ صنعت فیروز اختر خان ،کنسلٹنٹ پیپلزہاؤسنگ سیل غلام عباس بلوچ ،

پروجیکٹ ڈائریکٹر رورل روڈ کنسٹرکشن پروجیکٹ ۔IIسائیں داد سولنگی ، ڈائریکٹر جنرل پراونشل اکیڈمی سندھ محمد اقبال دیوان ، پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈبلیو ایس آئی پی زاہد جونیجو ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حیدرآباد ڈاکٹر بخش علی پتافی ، ڈی آئی جی جیل خانہ جات ہیڈکوارٹرز کراچی ڈاکٹر کیپٹن عاشق علی میمن ، ڈائریکٹر گورکھ ہل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نذیر احمد چاکرانی ، ڈائریکٹر جنرل پی آئی ٹی ای شہید بے نظیر آباد عبدالمالک لکھمیر ، سیکریٹری بورڈ آف انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی حیدر علی نوین ، ڈائریکٹر کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد حنیف پٹھان ، اسپیشل سکریٹری (ٹیکنیکل) محکمہ بلدیات محمد سلیمان چانڈیو ، چیئرمین بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن پروفیسر ایم سعید صدیقی ، ایم ایس سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی ڈاکٹر کیپٹن مختار احمد خواجہ ، کنسلٹنٹ محکمہ تعلیم فیض محمد کھوسو ،

ایم ایس سوبھراج اسپتال کراچی ڈاکٹر خورشید انور ، کنسلٹنٹ محکمہ صحت ڈاکٹر خلیل احمد شیخ ، چیف انجینئر (ہائی ویز) سکھر غلام قادر لغاری ، سکریٹری محکمہ ماحولیات و متبادل توانائی سبھاگوخان جتوئی ، ٹیکنوکریٹ محکمہ ثقافت سید صفدر علی شاہ ، ٹیکنو کریٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر نورالحق ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسر مختار علی جانوری ، چیف انجینئر محکمہ آبپاشی خالد حیدر میمن ، ٹیکنوکریٹ اے ڈبلیو اینڈ ایس بی علی محمد پلیجو ، منیجنگ ڈائریکٹر سیڈا محمد احسان الحق لغاری ، ڈی جی کراچی ماس ٹرانزٹ سیل کے ایم سی عبدالرشید مغل ، ٹیکنو کریٹ محکمہ بلدیات محمود حسین بلوچ ، چیف انجینئر حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید علی اکبر شاہ ، ڈی آئی جی سندھ پولیس محمد مالک ، او ایس ڈی سندھ ہاؤس اسلام آباد سید احسن رضا جعفری ، پروجیکٹ ڈائریکٹر فلڈ ایمرجنسی ری کنسٹرکشن پروجیکٹ حیدر آباد سید عبدالقادر شاہ ،



کنسلٹنٹ محکمہ تعلیم اشفاق احمد قادری ، وزیراعلیٰ سندھ کے پریس سکریٹری اللہ بچایو میمن ، سپرنٹنڈنگ انجینئر ورکس اینڈ سروسز دادو خالق ڈنو میرانی ، کنسلٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی پیر بخش بروہی ، ڈائریکٹر (انکوائریزI) انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ علی اطہر خان ، کنسلٹنٹ محکمہ تعلیم مسز آفتاب عنایت ، ڈائریکٹر (انکوائریزIII) انکوائریز اینڈ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ قربان علی کھوسو ، کنسلٹنٹ بورڈ آف انویسٹمنٹ ارشد لال جونیجو ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسر ہدایت اللہ میمن ، ٹیکنو کریٹ محکمہ زراعت اسلم علی ، ٹاؤن ہیلتھ آفیسر صدر کراچی خلیل انصاری ، ٹیکنو کریٹ محکمہ صحت ڈاکٹر رفیق احمد کولاچی ، سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سکھر محمد پنجل ناریجو ، محکمہ صحت کے افسر ڈاکٹر مولا بخش جمالی ، ٹیکنو کریٹ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالحئی دھامرہ ، کنسلٹنٹ محکمہ صحت ڈاکٹر نیلو فر وحید ،

ٹیکنوکریٹ محکمہ تعلیم رشید احمد کھوسو ،کنسلٹنٹ محکمہ صحت ڈاکٹر فہمیدہ امداد اعوان ،ایم ایس ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو خالد حسین مہر ،کنسلٹنٹ ایس اینڈ جی اے ڈی محمد عثمان پنہور ،میڈیا کوآرڈی نیٹر محکمہ اطلاعات آفتاب خانزادہ ، پروجیکٹ منیجر پی آئی یو جھرک ملا کاتیار برج آفتاب احمد سومرو ،اسپیشل قونصل لینڈ یوٹیلائزیشن ڈپارٹمنٹ احمد پیرزادہ ،پروجیکٹ ڈائریکٹر روڈ نیٹ ورک کراچی تا تھر حسین بخش شیخ ،واپڈا /کے ای ایس سی سے متعلق سینئر کنسلٹنٹ سعید احمد سیٹھار ،ایگزیکٹو انجینئر پروانشل بلڈنگز ڈویژن ٹھٹھہ غلام اکبر میمن ،ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگز ڈویژن سانگھڑ نتھورام ، سپرنٹنڈنگ انجینئر (ڈبلیو اینڈ ایس )جامشورو علی اصغر میمن ،

محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے افسر حافظ محمد بخش میمن ،محکمہ صحت کے ٹیکنوکریٹ خان محمد لغاری ،سپرنٹنڈنگ انجینئر پراونشل بلڈنگز سرکل حیدر آباد محمد یوسف لاکھو ،ورکس اینڈ سروسز کے افسر عبیداللہ سانگھڑو ،ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز ڈویژن گھوٹکی مدد علی آرائیں ،کنسلٹنٹ ڈسرکٹ گورنمنٹ جامشورو محمد صدیق برڑو،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پروڈکشن ڈاکٹر محمد بخش لاکھو ،کنسلٹنٹ محکمہ بہبود آبادی محمد اجمل میمن ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ بلدیات بدین فیاض حسین چانڈیو ،ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس ٹنڈوالہیار عزیزاللہ چانڈیو ،

کنسلٹنٹ محکمہ ورکس اینڈ سروسز نظام الدین سخیرانی ، کنسلٹنٹ بورڈ آف ریونیو سندھ عبدالشکور قریشی ، چیف سکریٹری کے کورآرڈی نیٹر سید اظہار حسین ، اکاؤنٹس آفیسر محکمہ تعلیم لیاقت علی ،سینئر اسٹور کیپر محکمہ صحت دادو شاد محمد نائچ، سپرنٹنڈنٹ نظامت صنعت کراچی محمد حسن جلبانی ، سیکشن آفیسر چیف منسٹر سیکرٹریٹ بشیر احمد میمن ،اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر دفتر چیف انجینئر سکھر بیراج غلام حسین ڈاہر،انسپکٹر گورنمنٹ ڈرائنگ ٹیچر ٹریننگ سینٹر خیر پور سید امام علی شاہ اور اوورسیز محکمہ صنعت سوڈھل جونیجو شامل ہیں۔