محکمہ پولیس آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کیلیے 1200اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

پہلی کیٹیگری آفس اسٹاف،دوسری کیٹیگری ٹیکنیکل ونگ،تیسری آپریشن ونگ کی ہے.


Staff Reporter March 30, 2013
پہلی کیٹیگری آفس اسٹاف،دوسری کیٹیگری ٹیکنیکل ونگ،تیسری آپریشن ونگ کی ہے. فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے محکمہ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے لیے 1200سے زائد اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے محکمہ سندھ پولیس کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے لیے 1200سے اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے ، ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ خزانہ کی جانب سے منظوری دی جانے والی اسامیوں میں گریڈ 5 سے لے کر گریڈ 18تک کی اسامیاں شامل ہیں انھوں نے بتایا کہ اسامیاں کو 3 کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پہلی کیٹیگری آفس اسٹاف کی ہے جس میں ڈی آئی جی پی آئی ٹی ،اے ڈی آئی جی آئی ٹی ، آفس سپریٹنڈنٹ ، برانچ انچارج ، اکاؤنٹینٹ اور کلرک شامل ہیں جبکہ دوسری کیٹیگری ٹیکنیکل ونگ کی ہے جس میں ڈائریکٹر ٹیکنیکل، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ٹرینگ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پی اینڈ آئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ، کمپیوٹر انسٹریکٹر، آفس سپرنٹنڈنٹ ، برانچ انچارج ایم ٹی او، اکاؤنٹینٹ، کیشئر ، کریلکل اسٹاف ، ڈیٹا انٹری آپریٹر ، سنیٹری ورک ، ڈرائیور،

سسٹم ایڈ منسٹریٹر، ڈیٹا بیس اینڈ منسٹریٹر، نیٹ ورک اینڈ منسٹریٹر، سوئٹ ویئر انجینئر ، سیکیورٹی سپر وائزر اینڈ منیجر ، ویڈیو کانفرنس منیجر ، ہارڈ ویئر منیجر ، نیٹ ورک منیجر، نیٹ ورک سپروائزر، سوئٹ ویئر منیجر ، سوفٹ ویئر سپر وائزر، نیٹ ورک ایچ ڈبلیو ٹیکنیشن ، فیلڈ سپر وائزر، ویڈیو وال منیجراور ویب منیجرشامل ہیں اور تیسری اور آخری کیٹیگری آپریشن ونگ کی ہے۔