ڈیوس کپ ٹائی پاکستانی ٹیم کل میانمار روانہ ہوگی

کنڈیشنزنیوزی لینڈ کے مقابلے میں ہمارے پلیئرز کیلیے زیادہ سازگار رہیں گی،کوچ۔


APP March 30, 2013
کنڈیشنزنیوزی لینڈ کے مقابلے میں ہمارے پلیئرز کیلیے زیادہ سازگار رہیں گی،کوچ۔ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلیے قومی ٹیم اتوار کو اسلام آباد سے میانمار روانہ ہوگی۔

3 روزہ ایونٹ کا آغاز5 اپریل سے ہوگا،پاکستان تاریخ میں پہلی بار نیوٹرل وینیو پر کسی ٹینس ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، مقابلوں میں شرکت کیلیے عقیل خان، یاسرخان اور محمد عابد، نان پلیئنگ کپتان و کوچ محمد خالد اور اسپیشل ٹرینر اویس ضیا اسلام آباد سے جائیںگے جبکہ اعصام الحق امریکا سے براہ راست میانمار پہنچیں گے، وہ ان دنوں میامی ماسٹرز کپ کے ڈبلز ایونٹ میں جولین روزے کے ساتھ فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

7

دریں اثناکوچ محمد خالد کا کہنا ہے کہ میانمار کی کنڈیشنز نیوزی لینڈ کے مقابلے میں ہمارے کھلاڑیوں کیلیے زیادہ سازگار ہوں گی،گراس کورٹس پر ٹیم کی ڈیوس کپ ٹائی میں جیت کے امکانات زیادہ ہیں، انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم باصلاحیت اور تجربہ کار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،امید ہے کہ کیویزکو سیمی فائنل میں شکست دے کر مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،انھوں نے کہا کہ اعصام الحق کی اچھی فارم ہمارے لیے پلس پوائنٹ ہے،ان کے تجربے سے ٹیم کے دیگرکھلاڑیوں کو بھی فائدہ ہو گا، انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹائی کیلیے بھرپور تیاری کر رکھی ہے، میرا دل کہتا ہے کہ ٹیم بہترین نتائج کے ساتھ وطن واپس لوٹے گی۔