ایس ای سی پی نے جولائی میں315 کمپنیاں رجسٹرڈ کیں

گزشتہ ماہ رجسٹر ڈ ہونیوالی 315کمپنیوں کا بااختیار سرمایہ 3.06 ارب روپے جبکہ پیڈ اپ کیپٹل 45 کروڑ90 لاکھ روپے ہے۔


Khususi Reporter August 09, 2012
257 پرائیویٹ،19 سنگل ممبر،4پبلک ان لسٹڈ کمپنیاںاور5غیرنفع بخش ایسوسی ایشنز شامل، فوٹو فائل

GILGIT: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے جولائی میں 315کمپنیاں رجسٹرڈ کیں جن میں سے 257 پرائیویٹ کمپنیاں، 19 سنگل ممبر کمپنیاں،4 پبلک ان لسٹڈ کمپنیاںاور 5غیر منافع بخش ایسوسی ایشنز شامل ہیں۔ گزشتہ روز جاری اعلامیے کے مطابق سب سے زیادہ شعبہ خدمات سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں

جن کی تعداد 43 ہے، اس کے علاوہ ٹریڈ سیکٹر میں 36، تعمیراتی شعبے میں 27، آئی ٹی 15، حج عمرہ 23، سیاحت 10، فوڈ اینڈ بیوریج16، کمیونیکیشن 11 اور تعلیم کے شعبے میں 14کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعلامیے کے مطابق جولائی کے دوران کمپنی رجسٹریشن آفس لاہور میں 110کمپنیاں، کمپنی رجسٹریشن آفس کراچی میں 70 کمپنیاں،کمپنی رجسٹریشن آفس اسلام آباد میں80 کمپنیاں، کمپنی رجسٹریشن آفس ملتان میں 7 کمپنیاں،کمپنی رجسٹریشن آفس فیصل آباد میں 3کمپنیاں، کمپنی رجسٹریشن آفس پشاور میں 12 کمپنیاں اورکمپنی رجسٹریشن آفس کوئٹہ میں 6کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ رجسٹر ڈ ہونیوالی 315کمپنیوں کا بااختیار سرمایہ 3.06 ارب روپے جبکہ پیڈ اپ کیپٹل 45 کروڑ90 لاکھ روپے ہے علاوہ ازیں گزشتہ ماہ 98 کمپنیوں نے اپنے بااختیار کیپٹل میں4.70 ارب روپے جبکہ 117کمپنیوں نے اپنے پیڈ اپ کیپٹل میں 11.88 ارب روپے کا اضافہ کیا۔

مقبول خبریں