سعودی عرب میں غیر ملکی خاتون سے اجتماعی زیادتی

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2018
پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

پولیس نے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب میں 30 سالہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ 4 ملزمان کی اجتماعی زیادتی کے بعد پولیس نے چاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عرب ویب سائیٹ العربیہ کے مطابق مکہ معظمہ میں 2 ملزمان شاہراہ المنصور سے 30 سالہ خاتون کو اس کی چھوٹی بہن کے ساتھ اغوا کرکے الشمیسی میں واقعے ایک مکان میں لے گئے جہاں دو مزید ملزمان موجود تھے، چاروں نے خاتون کی عریاں تصاویر اور ویڈیوز بنائیں اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے خاتون کو دھمکی دی کہ اگر اس نے واقعے کے بارے میں پولیس کو بتایا تو اس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلادی جائیں گی۔ مجرمان زیاتی کے بعد لڑکی کو مچھلی منڈی کے عقب میں پھینک کر چلے گئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: 12 سالہ بچی سے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی

پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کردی، چاروں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زیادتی کا شکار خاتون کا تعلق میانمار سے تھا جب کہ زیادتی کرنے والے ملزمان بھی اسی کے ہم وطن ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔