خواجہ آصف مذاکرات کیلئے چار روزہ دورہ پر روس روانہ

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2018
خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔ فوٹو:فائل

خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف چار روزہ دورہ پر روس روانہ ہوگئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف آج چار روزہ دورہ پر روس کے دارالحکومت ماسکو روانہ ہوگئے ہیں۔ خواجہ آصف کو دورے کی دعوت روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف اپنے روسی ہم منصب سے باضابطہ مذاکرات کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کی سترھویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔