کراچی میں گرمی کے باعث دھند نے ڈیرے جمالیے

ویب ڈیسک  پير 19 فروری 2018
شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل طور پر ہوائیں بند رہیں، محکمہ موسمیات : فوٹو: فائل

شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل طور پر ہوائیں بند رہیں، محکمہ موسمیات : فوٹو: فائل

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں بخارات بڑھ گئے ہیں اور ہواؤں کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند حاوی ہوگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی گزشتہ ایک ہفتے سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس دوران شہر کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران غیرمعمولی گرمی کی وجہ سے دھند پیدا ہوگئی ہے اور اسی شدید گرمی کی وجہ سے ہوا میں سمندری بخارات بڑھ گئے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کا کہنا ہے کہ شہر میں رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوائیں مکمل طور پر بند رہیں اور ہواؤں کی رفتار صفر ہونے کی وجہ سے دھند مزید حاوی ہوگئی ہے اور آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بھی شہر میں دھند چھا سکتی ہے ،دھند کا یہ سلسلہ بدین اور ٹھٹھہ سے کراچی کی جانب منتقل ہوا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔