ایران میں مظاہرین سے جھڑپوں کے دوران 3 پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش جاری ہے، پولیس  فوٹو : سوشل میڈیا

تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش جاری ہے، پولیس فوٹو : سوشل میڈیا

تہران: ایران میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کی شاہراہ پاسداران پر بڑی تعداد میں لوگ مقامی مذہبی پیشوا کی رہائی کے لئے احتجاج کررہے تھے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پیش قدمی کی تو مظاہرین نے مشتعل ہوکر حملہ کردیا۔ جس کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تہران پولیس چیف سعید منتظر مہدی نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایران کے اقلیتی فرقے ’کنا آبادی جماعت‘ کے مظاہرین کی جانب سے تشدد کا راستہ اختیار کیا گیا اور پولیس پر فائرنگ کی گئی، پولیس تشدد کا راستہ اختیار کرنے والے مظاہرین کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔