- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
کراچی کے نوجوان کرکٹر نے ڈراپ ہونے پر خودکشی کرلی
کراچی: نوجوان کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ون ڈے کھلاڑی عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، محمد زریاب فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا اور گذشتہ ماہ لاہور میں منعقدہ انڈر 19 ٹورنامنٹ میں کراچی کی نمائندگی بھی کی تھی تاہم انجری کے باعث زریاب کو واپس بھیج دیا گیا تھا اور کوچز نے کہا تھا کہ انہیں ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : گنج پن سے دلبرداشتہ سافٹ ویئر انجنیئر نے خودکشی کرلی
دوسری جانب 17 سالہ محمد زریاب کو کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زون فور کی جانب سے زائد العمر قرار دے کر گھر واپس بھیج دیا گیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر نوجوان کھلاڑی نے گذشتہ شب گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔ نوجوان کرکٹر کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔
پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر اور زریاب کے والد عامر حنیف کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا انڈر 19 ٹیم کی جانب سے کھیل چکا تھا، کوچز کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر زریاب نے انتہائی قدم اٹھایا، میرا بیٹا تو چلا گیا لیکن دوسروں کے بیٹوں کو بچایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔