حج اور عمرہ زائرین کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 20 فروری 2018
ایپلی کیشن میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کو رہنمائی فراہم کی جائے گی، فوٹو: فائل

ایپلی کیشن میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کو رہنمائی فراہم کی جائے گی، فوٹو: فائل

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کو مقدس فریضے کی ادائیگی میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیتے ہوئے اسمارٹ اپیلی کیشن متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے عمرہ معتمرین اور عازمین حج کے لیے ایک ایپلی کیشن تیار کی جارہی ہے تاکہ انہیں حج و عمرہ کی بروقت معلومات مل سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات دیے جاسکیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عازمین حج کو فراڈ سے بچانے کیلیےایس ایم ایس سروس کا آغاز

حج ایپ پر اہم معلومات  مہیا کی جائیں گی جس میں بیرون ملک کے لائسنس یافتہ حج و عمرہ ٹور آپریٹرز کی فہرست  اور تفصیلات موجود ہوں گی تاکہ متعلقہ ممالک کے عازمین حج ان سے رابطہ کرسکیں۔

علاوہ ازیں اس ایپ میں مملکت کی جانب سے معتمرین اور عازمین حج کے لیے پیش کردہ خدمات اور سہولیات کی تفصیلات بھی مہیا ہوں گی۔ یہ ایپلی کیشن تیاری کے مراحل میں ہے اور اسے رواں سال رمضان المبارک یا حج کے دوران متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔