پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ روزگار بڑھائے گا

دونوں ممالک کی معیشت، سلامتی اور عوام کی زندگیوں کا معیار کو بہتر ہوگا، ہدایت اللہ مہر


Online April 01, 2013
دنیا کی توانائی کا85 فیصد تیل و گیس پر مشتمل ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ کی گفتگو۔ فوٹو: فائل

ایرانی پارلیمنٹ کے زرعی کمیشن کے ممبر ہدایت اللہ مہر محمد زئی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے دونوں ملکوں میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اتوار کو غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر تیل نے کہا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد دونوں ممالک کی معیشت ،سلامتی اور دونوں ممالک کی سرحدی عوام کی زندگیوں کے معیار کو بہتر بنائے گا۔

9

انھوں نے کہا کہ دنیا کی توانائی کا85 فیصد تیل و گیس پر مشتمل ہے اور ایران اس نعمت خداوندی سے مستفید ہو رہا ہے ۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ باقی علاقائی اقوام بھی اس منصوبے کے فوائد سے فائدہ اٹھائیں گی۔

مقبول خبریں