اسٹیوجابز کی نوکری کی ’درخواست‘ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان

آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔


ویب ڈیسک February 25, 2018
آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب ’نہیں ‘ میں تھا۔ فوٹو:فائل

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپیل کے بانی اسٹیوجابز کی 1973ء میں نوکری کے لیے دی گئی درخواست کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا جو کہ 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہوسکتی ہے۔

یہ سوال نامہ اسٹیو جابز نے اپیل کمپنی کی بنیاد رکھنے سے تین سال قبل نوکری کے لیے بطور امیدوار بھرا تھا جس میں انہوں نے مطلوبہ سوالات کے جوابات دیے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس بھی ''اینڈروئیڈ اسمارٹ فونز'' کے مداح نکلے

ایک صفحے پر مشتمل اس درخواست فارم کے جوابات اسٹیو جابز نے اپنے ہاتھوں سے لکھے تھے جس میں انہوں نے خصوصی صلاحیت کے خانے میں 'الیکٹرانکس ٹیک اور ڈیزائن انجینئر' درج کیا تھا۔ ساتھ ہی پوچھے گئے کمپیوٹر سے متعلق سوال کا انہوں نے 'ہاں' میں جواب دیا جب کہ آئی فون کے موجد سے فون کا پوچھا گیا تو ان کا جواب 'نہیں ' میں تھا۔

واضح رہے کہ اپیل کے بانی اسٹیو جابز 56 سال کی عمر میں کینسر کے جان لیوا مرض سے لڑتے لڑتے سن 2011ء میں چل بسے تھے۔