شادی کرلی لیکن شوہر کا نام نہیں بتاؤں گی ڈرامہ کوئن وینا ملک کا نیا شوشا

جیون ساتھی کا نام وقت آنے پر بتاؤں گی تاہم اپنے مداحوں کو اس بات سے مطلع کردوں کہ وہ کلمہ گو اور پکے مسلمان ہیں،وینا


ویب ڈیسک April 01, 2013
شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ، وینا ملک فوٹو: فائل

FAISALABAD:

ہر وقت خبروں میں موجود رہنے کا ہنر جاننے والی ڈرامہ کوئن وینا ملک نے شادی کا دھماکا کردیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کا نام نہیں بتائیں گی۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر وینا ملک نے کہا کہ گزشتہ شب وہ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں، شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی ہے۔ ڈرامہ کوئن کا کہنا ہے کہ وہ اپنے جیون ساتھی کا نام وقت آنے پر بتائیں گی تاہم انہوں نے مداحوں کو اس بات سے مطلع کردیا ہے کہ ان کے شوہر کلمہ گو اور پکے مسلمان ہیں۔


واضح رہے کہ آج یکم اپریل ہے اور لوگ آج کے دن لوگوں کو بے وقوف بنانے کے لئے ایسی باتیں کرتے ہیں جو ہوئی نہ ہو اور وینا ملک کےمداح بھی ان کے اس پیغام سے یہ سوچنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ انہوں نے اپنی شادی کا شوشا میڈیا میں ان رہنے کے لئے چھوڑا ہے یا پھر یہ ایک حقیقت ہے۔