بلوچستان کے معاملے پر انڈیا اور امریکا ایک ہیںحافظ سعید

تحریک کوافغانستان سے کنٹرول کیاجا رہاہے، بلوچستان کا مسئلہ ملک کے دفاع کا معاملہ ہے


News Agencies August 09, 2012
تحریک کوافغانستان سے کنٹرول کیاجا رہاہے، بلوچستان کا مسئلہ ملک کے دفاع کا معاملہ ہے۔ فوٹو فائل

جماعت الدعوۃ کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہاہے کہ مشرقی پاکستان کی طرح آنسوبہانے کے بجائے بلوچستان کی طرف ابھی سے توجہ دی جائے۔

وہ یہاںصحافیوں سے بات چیت کررہے تھے،حافظ سعید نے کہابلوچستان کے معاملے پر انڈیا اور امریکاایک ہیں ، تحریک کوافغانستان کے اندر سے کنٹرول کیاجا رہاہے ، انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے عوام کی محرومیاں دیکھ کر وہاں کام شروع کیاہے، سردارتعاون کر رہے ہیں،جن علاقوںکے بارے میںمشہور ہے کہ وہاں علیحدگی کی تحریکیں چل رہی ہیں وہاں رفاعی کام شروع کیے ہیں ، پانی کے کنویں کھدوا رہے ہیں ، حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بلوچستان کا مسئلہ ملک کے دفاع کا مسئلہ ہے اس پر ایک موقف اختیار کرنا ہوگا ۔

مقبول خبریں