اب فیس بک اسٹیٹس لکھیں نہیں بولیں

فیس بک کا ’وائس کلپ‘ فیچر خاص طور پر تحریر نہ لکھنے والے صارفین کے لیے انتہائی مفید ہوگا۔


ویب ڈیسک March 04, 2018
مستقبل میں اسٹیٹس لکھنے کے بجائے بولا جائے گا،فوٹو:فائل

فیس بک صارفین کے لیے لمبے لمبے اسٹیٹس لکھنا اور پڑھنا ایک طرح کا پریشان کنُ معاملہ ہوتا ہے لیکن اب اس سے بہت جلد جان چھوٹ جائے گی کیونکہ مستقبل میں اسٹیٹس لکھنے کے بجائے بولا جائے گا۔

فیس بک ایک نئے فیچر کی آزمائش جاری رکھے ہوئے ہے جس میں 'وائس کلپ' کا آپشن دیا جائے گا۔ مکمل آزمائش اورتجزیے کے بعد یہ آپشن اسٹیٹس کے فیچر میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں صارف آوازریکارڈ کرکے تحریری اسٹیٹس کے متبادل کے طور پر استعمال کریں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان میں خون کے عطیات کے لیے فیس بک کا نیا فیچر

ٹیک کرچ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا 'وائس کلپ' فیچر خاص طور پر ان صارفین کے لیے انتہائی مفید ہوگا جو 'وکی پیڈ یا کی بورڈ' کا بہت زیادہ استعمال نہیں کرتے جب کہ اچھی تحریر نہ لکھنے والے افراد بھی اپنی بات بول سکیں گے۔

ابتدائی طور پر فیس بک 'وائس کلپ' کا فیچرچند ممالک میں آزمائشی مرحلے میں ہے اور صارفین کی ایک معقول تعداد اس فیچر کو ٹیسٹنگ کے طور پر استعمال کررہی ہے۔