بلائنڈ ٹوئنٹی 20 اسلام آباد نے شیخوپورہ کو مات دے دی

بہاولپور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی ٹیمیں بھی فاتح،عندلیب کے 175 رنز.


Sports Reporter April 03, 2013
بہاولپور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی ٹیمیں بھی فاتح،عندلیب کے 175 رنز

ISLAMABAD: پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پی سی بی بلائنڈ ٹوئنٹی 20 کرکٹ ٹرافی ٹورنامنٹ کے پہلے روز بہاولپور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور ملتان کی ٹیمیں فاتح رہیں۔

اقبال پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں کھیلے گئے میچ میں بہاولپور کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 286 رنز اسکور کیے۔ جواب میں آزاد جموں وکشمیر کی ٹیم 231 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لاہور میں ہی کھیلے گئے دوسرے میچ میں کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔

11

جواب میں ملتان نے ہدف 17.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پشاور میں کھیلے گئے پہلے میچ میں اسلام آباد نے مقررہ 20 اوورز میں 366 رنز اسکور کیے، عندلیب نے 175 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ جواب میں شیخوپورہ ٹیم 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا سکی۔ پشاور میں ہی کھیلے گئے دوسرے میچ میں اٹک نے مقررہ اوورز میں 215 رنز اسکور کیے۔ جواب میں گوجرانوالہ ٹیم نے ہدف 15.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

مقبول خبریں