سابق حکمرانوں نے انتخابات میں دھاندلی کا آغاز کردیا امتیاز شیخ

کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،ناصر شاہ کے بھتیجے فنکشنل لیگ میں شامل.


Staff Reporter April 03, 2013
کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے،ناصر شاہ کے بھتیجے فنکشنل لیگ میں شامل۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے عام انتخابات میں دھاندلی کا آغازکردیا ہے۔

کارکنوں کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرائی گئی ، فنکشنل ہاؤس سے جاری بیان میں امتیاز شیخ نے کہا کہ صدر پاکستان کی بہن اور قومی اسمبلی کی امیدوار عذرا پیچوہو نے سرکاری پروٹوکول میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور نواب شاہ ڈی سی او آفس میں بیروزگار اسکیم کے تحت کارکنوں میں رکشے تقسیم کیے جس پر فنکشنل لیگ کے رہنما علی گل کیریو نے تمام شواہد الیکشن کمیشن میں جمع کرائے اور درخواست دی ہے کہ اس کا الیکشن کمیشن نوٹس لے۔

6

علی گل کیریو اور ان کے وکیل کو پیپلزپاٹی ضلع میر پور خاص کے صدر امیر بخش نے قتل کی دھمکیاں دی ہیں اور علی گل کیریو کے بہنوئی کوتھانہ سیکشن اے نواب شاہ میں ایف آئی آر درج کراکے گرفتار کرا دیا گیا ہے، دریں اثنا سکھر کے سابق ناظم ناصر شاہ کے بھتیجے طاہر شاہ نے پیر صاحب پگارا سے راجہ ہائوس میں ملاقات کرکے مسلم لیگ فنکشنل میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

مقبول خبریں