قلات میں بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید 6 زخمی

فورسز کی گاڑی گشت پر تھی، چمن میں کارروائی،4 دہشت گرد ہلاک


Numainda Express March 06, 2018
بم حملہ ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان میں ایف سی کی گاڑی پر ہوا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: سب تحصیل جوہان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 خمی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع قلات کی سب تحصیل جوہان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 خمی ہو گئے۔ دھماکے میں ایف سی کا ڈرائیور لقمان شہید جبکہ اشرف صوبیدار نعمان، سپاہی محمد اسلم ،سپاہی شفیع ،خیراللہ اختر جمیل زخمی ہو گئے۔

مقبول خبریں