سابق ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ چیلنج

سابق اسمبلی نے جاتے جاتے تنخواہیں بڑھائیں، پروٹوکول اور تاحیات مراعات کا بل منظور کیا


Online April 03, 2013
سابق اسمبلی نے جاتے جاتے تنخواہیں بڑھائیں، پروٹوکول اور تاحیات مراعات کا بل منظور کیا فوٹو: فائل

سابق سندھ حکومت کی جانب سے اسمبلی ختم ہونے سے کچھ روز قبل سبکدوش ہونے والے ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کو سپریم کورٹ میںچیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں حکومت سندھ بذریعہ چیف سیکریٹری، نگراں وزیر اعلیٰ سندھ، سیکریٹری قانون و انصاف، سیکریٹری سندھ اسمبلی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے جاتے جاتے اپنے آخری اجلاس منعقدہ15 مارچ2013کو سبکدوش ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 60 فیصد اضافہ کر دیا اور منظور بھی لے لی گئی کہ سابق ارکان اسمبلی کو تاحیات دیگر مراعات بھی حاصل رہیں گی۔



جن میں سرکاری خرچ پر پرائیویٹ سیکریٹری، خانساماں، ڈرائیور اور میڈیکل کی سہولتیں اور سرکاری پروٹوکول شامل ہیں۔ منظور کردہ بل کے مطابق سابق ارکان اسمبلی سرکاری خرچ پر سندھ ہائوس اور دیگر جگہوں پر رہائش اختیار کرسکیں گے۔ درخواست گزار کے مطابق یہ مراعات ترمیمی ایکٹ 2013 کے خلاف ہیں، ان کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کے احکام جاری کیے جائیں ۔

مقبول خبریں