EXPRESS TRIBUNE URDU E-PAPER ENGLISH E-PAPER SINDHI E-PAPER LIVE STREAMING EXPRESS ENTERTAINMENT CRICKET PAKISTAN TODAY'S PAPER
Facebook Twitter YouTube
Express.pk
  • August 29, 2026
  • اشتہار لگائیں  | 
  • لائیو ٹی وی
  •   |  آج کا اخبار
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • کھیل
  • خاص خبریں
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • ٹاپ ٹرینڈ
  • انٹرٹینمنٹ
  • لائف اسٹائل
  • فیکٹ چیک
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بزنس
  • رائے
  • مزید
    جرائم دین ودنیا ویڈیوز آپ کا دن فوڈ میگزین بلاگ
  • صفحۂ اول

  • تازہ ترین

  • کھیل

  • خاص خبریں

  • پاکستان

  • پنجاب
  • سندھ
  • اسلام آباد
  • خیبر پختون خواہ
  • بلوچستان
  • انٹر نیشنل

  • ٹاپ ٹرینڈ

  • انٹرٹینمنٹ

  • لائف اسٹائل

  • فیکٹ چیک

  • صحت

  • دلچسپ و عجیب

  • سائنس و ٹیکنالوجی

  • بزنس

  • رائے

  • بلاگ
  • ویڈیوز
  • آپ کا دن

میرا تھن ریس کے بعد سعودی عرب میں خواتین کی سڑکوں پر ’جاگنگ‘

نئے تعلیمی سال سے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی تربیت کا بھی آغاز کر دیا جائے گا، سعودی وزیر تعلیم


ویب ڈیسک March 10, 2018
facebook twitter whatsup mail
لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی تربیت کا بھی آغاز کر دیا جائے گا، سعودی وزیر تعلیم فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب کے تاریخی شہر البلد میں ٹریک سوٹ اور عبایا میں ملبوس خواتین جاگنگ کرنے نکل آئیں۔

گزشتہ روز سعودی خواتین کے ایک گروپ نے علی الصبح تیز چہل قدمی اور جسمانی فٹنس کے لیے ورزش کر کے عالمی یوم خواتین منایا، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا۔ سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں کے میدان میں حصہ لینے کی اجازت ملنے کے بعد خواتین نے اپنے اپنے پسندیدہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی تیاری شروع کردی ہے۔

شہزادی ریما بنت بندر بن السلطان کا جنرل اسپورٹس اتھارٹی کے شعبہ خواتین کی سربراہ بننے کے بعد سعودی عرب میں خواتین میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور خود کو فٹ رکھنے کے لیے تیز چہل قدمی کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ سعودی وزیر تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نئے تعلیمی سال سے لڑکیوں کے اسکولوں میں جسمانی تربیت کے پروگرام کا بھی آغاز کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب کے ضلع الاحساء میں پہلی مرتبہ خواتین کی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 1500 سے زائد لڑکیوں اور خواتین نے شرکت کی تھی، ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2023 کے تحت سعودی عرب میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہے جس میں خواتین کے روایتی کردار کے برعکس ملازمت کرنے، ڈرائیونگ کرنے اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔

facebook twitter whatsup mail

متعلقہ

Express News

اسپین کے وزیراعظم کی اہلیہ پر کرپشن کیس، ملک سے باہر جانے پر پابندی

Express News

جنگ میں معاشی نقصانات کے باوجود آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھیں گے؛ ایران

Express News

ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، پیوٹن

Express News

ٹرمپ کی تقاریر پر جوا کھیل کر لاکھوں ڈالر کمانے والے وائٹ ہاؤس اہلکار پر جرمانہ

Express News

تھوڑا انتظار کریں، امریکا کو سرپرائز دیں گے؛ ایران

Express News

فیکٹ چیک: برطانیہ میں پناہ گزینوں کے باعث بیٹیوں کو گھر میں رکھنے کی ہدایت کا خط جعلی نکلا

express
Express.pk

express.pk خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔

  • ایکسپریس کے بارے میں
  • ضابطہ اخلاق
  • Privacy Policy
  • Contact Us
  • صفحۂ اول
  • تازہ ترین
  • غزہ لہو لہو
  • پاکستان
  • انٹر نیشنل
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • لائف اسٹائل
  • ٹاپ ٹرینڈ
  • دلچسپ و عجیب
  • صحت
  • سونے کے نرخ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • بلاگ
  • بزنس
  • ویڈیوز
  • جرائم
  • Showbiz News in Urdu
  • Sports News in Urdu
  • International News in Urdu
  • Business News in Urdu
  • Urdu Magazine
  • Urdu Blogs
  • The Express Tribune
  • Express Entertainment
  • Express Apple
    apple
  • Express android
    google play

تمام مواد کے جملہ حقوق © 2026 ایکسپریس اردو