- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے عملے کو ہراساں کیا جانے لگا
اسلام آباد: نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے افسران اور اہلکاروں کو ہراساں کیا جانے لگا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق گزشتہ 3 روز سے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اعلیٰ افسران، اہلکاروں اور عملے کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دہلی کے علاقے چانکیہ پوری میں پاکستان کے سینئر افسر کی گاڑی کو روک کر ہراساں کیا گیا اور انہیں واپس جانا پڑا۔ ایک اور واقعے میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کے بچے اسکول جا رہے تھے کہ انہیں روکا گیا جس کے بعد بچوں اور ڈرائیور کو ہراساں کیا گیا جب کہ 2 گاڑیوں کے ایکسیڈنٹ بھی کیے گئے۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ہائی کمیشن میں مختلف کام سے آنے والے افراد اور لیبر تک کو روکا جا رہا ہے، بھارت کے روئیے کی وجہ سے پاکستانی سفارتی اہلکاروں، ان کے بچوں اور خاندان کا وہاں رہنا نا ممکن ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اس معاملے پر باضابطہ احتجاج کیا ہے اس حوالے سے بھارت کو احتجاجی مراسلے بھی بھیج دیئے گئے ہیں، اسلام آباد اور نئی دہلی میں ملاقات کر کے بھی بتا دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اگر یہی حالات رہے تو نئی دہلی میں کام کرنا مشکل ہوجائے گا۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے اور افسران کے 104 افراد موجود ہیں جن کے اہل خانہ کو ملا کر مجموعی طور پر 500 سے 600 پاکستانی باشندے دہلی میں موجود ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔