سری دیوی کے انکل کا ان کی موت سے متعلق اہم انکشاف

ویب ڈیسک  اتوار 11 مارچ 2018
بونی کپور نے مالی خسارہ پورا کرنے کے لئے  سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے،انکل۔ فوٹو: فائل

بونی کپور نے مالی خسارہ پورا کرنے کے لئے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے،انکل۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی کے انکل نے اُن کی موت سے متعلق لب کشائی کرتے ہوئے مرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

بھارتی فلم انڈسٹری کی لیجنڈ اداکارہ آنجہانی سری دیوی نے جہاں حقیقی اداکاری اور حسن کی وجہ سے اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کیا وہیں اُن کے دنیا فانی سے بچھڑ جانے کا غم مداحوں سے بھلائے نہیں بھول رہا لیکن اب اُن کے انکل نے سری دیوی کے مرنے  کی اصل وجہ بتا دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کے انکل وینو گوپال ریڈی نے  سری دیوی کی موت سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر بونی کپور کے مالی خسارے کی وجہ سے خاصی ٖپریشان تھیں اور اسی  مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے دوبارہ سلور اسکرین پر آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ماں کی موت کے چند روز بعد سالگرہ منانے پر جھانوی کپور تنقید کا شکار

وینو گوپال ریڈی نے انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ بونی کپور کو اپنی کئی فلموں میں بہت نقصان ہوا تھا جس کو پورا کرنے کے لئے انہوں نے سری دیوی کی جائیداد اور زیورات بھی بیچ دیئے تھے جس کا سری دیوی کو دکھ تھا اور اسی دکھ کو سینے میں لئے وہ ہم سب کو تنہا چھوڑ کر دنیا فانی سے چلی گئیں۔

واضح رہے کہ سری دیوی دبئی میں بھانجے کی شادی کی تقریب میں شریک تھیں جہاں 24 فروری کووہ ہوٹل کے باتھ ٹب میں ڈوب کرہلاک ہوگئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔