- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا اسٹار پریا پرکاش کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا
ممبئی: سوشل میڈیا کے ذریعے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی خوبرو اداکارہ پریاپرکاش کا اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنے کا خواب پورا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ویڈیو کے ذریعے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ملیالم اداکارہ پریاپرکاش نے کچھ عرصےقبل ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ کام کرنا ان کا سب سے بڑا خواب ہے، اور اب ان کی زندگی کا یہ خواب پورا ہونے جارہا ہے۔ پریا پرکاش اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’’سمبا‘‘ میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریا پرکاش بغیر میک اپ کیسی نظرآتی ہیں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار روہت شیٹھی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم’’سمبا‘‘میں اداکارہ پریا پرکاش کو کاسٹ کرلیا گیا ہے، فلم میں اداکارہ مختصر لیکن اہم کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔ اس کردار کے لئے پریاپرکاش کے ساتھ اداکارہ عالیہ بھٹ، شردھا کپور، جھانوی کپور اور سارہ علی خان کا نام لیا جارہا تھا تاہم پریا اپنی مقبولیت سے باقی تمام اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
واضح رہے کہ پریا پرکاش کی روز بروز بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش نظر انہیں اس کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔