ٹینشن بھگائو نوجوان نظر آئو وارن کی فٹنس کا فارمولا

ریٹائرمنٹ کے بعد دبائو ختم ہونے سے چہرے پر بھی رونق آگئی، شین وارن


Sports Desk April 05, 2013
ریٹائرمنٹ کے بعد دبائو ختم ہونے سے چہرے پر بھی رونق آگئی، شین وارن فوٹو: فائل

سابق عظیم اسپنر شین وارن نے ٹینشن بھگائو، نوجوان نظر آئو کو اپنی فٹنس کا فارمولا قرار دے دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ زندگی دوبارہ نہیں ملتی، اس کے ہر لمحے سے لطف اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں، ماضی میں غلطیاں ہوئیں مگر کسی بات پر شرمندگی نہیں ہے، لزہرلے مجھے اور میں انھیںاچھی طرح سمجھتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ شین وارن نے کہا کہ میں ہر لمحے سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کرتا ہوں چاہے وہ کھیل کا میدان یا میری ذاتی زندگی میں ہو، میں ایک صاف گو انسان اورجو سوچوں وہ کہہ دیتا ہوں، ہر پوزیشن کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں، اس حوالے سے الگ معیار نہیں ہیں۔

میں مانتا ہوں کہ مجھ سے اپنے طویل کیریئر کے دوران کچھ غلطیاں بھی ہوئیں مگر اب میں اچھی زندگی گزار رہا اور کافی سمجھدارہوگیا ہوں، میں اپنے بچوں کیلیے ایک اچھا والد ثابت ہونے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایک سوال پر شین وارن نے کہا کہ ستمبر میں 44 برس کا ہوجائوں گا، میں اب کافی بڑا ہوچکا مگرمیں ہمیشہ چیزوں سے لطف اندوز ہونے میں یقین رکھتا ہوں، میرے لز ہرلے کے ساتھ تعلقات کافی شاندار ہیں۔

 

1

میری فٹنس بھی بہترین ہے جب میں باقاعدگی سے کھیلتا تو اس وقت میرے پاس اپنے لیے وقت نہیں ہوتا تھا مگر اب زندگی سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہورہا ہوں۔ اپنے نوجوان دکھائی دینے کے بارے میں وارن نے کہا کہ میرے چہرے پر جھریاں پڑنے لگی تھیں کیونکہ میں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر وقت انتہائی دبائو میں گزارا، مگر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ دبائو ختم ہوگیا اس لیے چہرے پر بھی رونق آگئی، میں نے 7، 8 کلووزن کم کیا، انھوں نے کہا کہ میری زندگی پر سب سے زیادہ اثر میرے والدین نے ڈالا، انھوں نے مجھے جو سکھایا میں وہ اپنے بچوں کو سکھانے کی کوشش کررہا ہوں۔