بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالبعلم کی خود کشی

خبر ایجنسیاں  منگل 13 مارچ 2018
دادا دادی سے بہت پیار کرتا ہوں،خیال رکھیے گا، کرن کا خود کشی سے پہلے لکھا گیا خط۔ فوٹو: فائل

دادا دادی سے بہت پیار کرتا ہوں،خیال رکھیے گا، کرن کا خود کشی سے پہلے لکھا گیا خط۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بھارت میں خود کشی کرنے والے طالب علموں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

نیشنل کرائم رپورٹس بیورو 2015کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے۔ پورے ملک کے طالب علم اس وقت نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات دینے میں مصروف ہیں اور یہ مرحلہ ہر طالب علم کے لیے ذہنی دباؤ کا سبب ہوتا ہے۔

موہالی میں بارہویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی کا افسوس ناک واقعہ سامنے  آیا۔  17 سالہ طالب علم کرن ویر طبعیات کے پرچے میں خراب کارکردگی کے باعث بہت پریشان تھا اور امتحان دینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

خود کشی سے پہلے لکھے خط میں اس نے لکھا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا اور آپ کی خواہشات کو پورا نہیں کرسکا۔ میں اپنے دادا دادی سے بہت پیار کرتا ہوں، برائے مہربانی آپ ان کا بہت خیال رکھیے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔