- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کردئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
- 61 سالہ شخص کا بائیو ہیکنگ سے اپنی عمر 38 سال کرنے کا دعویٰ
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 دہشت گرد ہلاک
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
معروف سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ انتقال کرگئے
لندن: آئن سٹائن کے بعد دنیا کے دوسرے مشہور ترین سائنس دان قراردیئے جانے والے اسٹیفن ڈبلیو ہاکنگ 76 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
ہاکنگ کے خاندانی ترجمان نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ 8 جنوری 1942 کے روز برطانوی شہر آکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ 1963 میں ہاکنگ موٹر نیورون بیماری کا شکارہوئے، جس کی وجہ سے نہ تو وہ حرکت کرسکتے تھے اورنہ ہی بول سکتے تھے لیکن دماغی طورپرصحت مند تھے۔
1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ سے ساری دنیا میں مقبولیت حاصل کی اور بیسویں صدی میں آئن اسٹائن کے بعد دوسرے مقبول ترین سائنسدان کا اعزاز حاصل کیا۔
ہاکنگ نے ایک چیلنج دنیائے طبیعیات کو بھی دیا۔ انہوں نے وقت میں سفر (ٹائم ٹریول) سے روکنے کےلیے قوانین طبیعیات کی روشنی میں ایک نظریہ ’’تحفظ تقویم‘‘ پیش کیا تھا تاکہ گزرے ہوئے وقت (تاریخ) کو دخل اندازی سے بچاتے ہوئے حال کا تحفظ کیا جاسکے۔ بلیک ہول اور ٹائم مشین، دو ایسے پیچیدہ ریاضیاتی موضوعات ہیں جن پر تحقیق سے اسٹیفن ہاکنگ نے دنیا بھر میں ممتاز مقام حاصل کیا۔
اسٹیفن ہاکنگ نے کونیات (کوسمولوجی) کے بارے میں جدید ترین سائنسی تحقیقات پہلی بار 1988 میں اپنی تصنیف ’’اے بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ کی شکل میں پیش کیں جو انتہائی عام فہم زبان میں تھی اور جس نے سائنسی کتابوں میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے۔ بعد ازاں 2006 میں ’’اے بریفر ہسٹری آف ٹائم‘‘ نامی کتاب میں انہوں نے اکیسویں صدی کی ابتداء تک کونیات کے دقیق شعبوں میں ہونے والی تحقیق کو ایک بار پھر انتہائی آسان فہم انداز میں پیش کیا، جسے بلا شبہ ’’بریف ہسٹری آف ٹائم‘‘ کا دوسرا حصہ قرار دیا جاسکتا ہے۔
گزشتہ برس برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی جانب سے اسٹیفن ہاکنگ کے 1966ء میں کیے گئے پی ایچ ڈی کا مقالہ جاری کیا گیا جس نے چند ہی دن میں مطالعے کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔