- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
شادی کی سالگرہ پر شوہر کا بیوی کو گردے کا تحفہ
فلوریڈا: امریکا میں شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ پر بیوی کو گردہ بطور تحفہ عطیہ کرکے اس کی جان بچالی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں کیسرکلے نامی شوہر نے شادی کی 23 ویں سالگرہ کو منفرد تحفہ دے کر یادگار بنادیا۔شوہر نے بیوی مونیکا کو شادی کی سالگرہ پر اپنا گردہ عطیہ کردیا۔
مونیکا دونوں گردے فیل ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے ڈائیلائسز پر تھی اور اسے زندہ رہنے کے لیے ایک گردے کی ضرورت تھی، جوڑے نے گردے کی تلاش جاری رکھی تاہم انہیں کوئی ڈونر نہ مل سکا۔ جب ڈاکٹرز نے کیسرکلے کا ٹیسٹ کیا تو اس کا گردہ میچ کرگیا جس پر ڈاکٹرز نے فوری گردے کی پیوند کاری کا فیصلہ کیا اور کچھ دن پر کامیاب آپریشن کرکے شوہر کا گردہ بیوی کو لگا دیا گیا۔
چار دن بعد مریضہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا تاہم گھر جانے سے قبل اسپتال کے عملے نے جوڑے کی شادی کی سالگرہ منائی اور کیک کاٹا۔ مونیکا نے گردہ عطیہ کرنے پر شوہر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ میری لاٹری نکل آئی ہے یہ میرے لیے انتہائی حیران کن بات ہے کہ خدا نے شوہر کو میری زندگی میں بلاوجہ شامل نہیں کیا بلکہ ایک مقصد کے تحت میری زندگی میں بھیجا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔