- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
- مصنوعی ذہانت کے سبب توانائی کی کھپت میں اضافے کا خطرہ
- امریکا کی ایران کو نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی
گلیوں سے کچرا صاف کرنے والی لڑکی ملکہ حسن بن گئی
رباط: مراکش میں گلیوں سے کچرا صاف کرنے والی نوجوان لڑکی نے مقابلہ حسن جیت لیا ہے۔
مراکش کی گلیوں سے کچرا اُٹھانے والی کمپنی میں بطور خاکروب ملازمت کرنے والی 25 سالہ صناء ماطاط نامی نوجوان خوبصورت لڑکی نے مراکش میں 2018 کی سب سے خوبصورت خاکروب کا مقابلہ جیت لیا اور اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ عالمی شہرت حاصل کرنے میں بھی کامیاب ہوگئی۔
صناء ماطاط دو بچوں کی ماں ہیں اور اپنے اہل خانہ کی دیکھ بحال اور کفالت کےلیے شہر کی صفائی پر مامور کمپنی میں کچرا اٹھانے کا کام کرتی ہیں۔ انہیں اپنی خوبصورتی کا اندازہ شروع دن سے ہی تھا اور وہ پُرامید تھیں کہ ایک نہ ایک دن وہ کوئی اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی۔ انہوں نے مراکش میں ہونے والے مقابلہ حسن 2018 میں کچرا اُٹھانے والی خواتین کی کٹیگری میں حصہ لیا اور مقابلہ حسن جیتنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے انہیں عالمی شہرت دلا دی۔
مراکشی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ مقابلہ حسن جیتنے پر نہایت خوش ہیں تاہم اس کے باوجود وہ اپنے کام کو حقیر نہیں سمجھتیں کیوں کہ یہ وہ شعبہ ہے جس کے ذریعے وہ اپنے دو بچوں اور ماں کی کفالت کرتی ہیں اور آئندہ بھی وہ اس کمپنی کےلیے کام کرتی رہیں گی۔ البتہ اگر موقع ملا تو وہ عالمی سطح پر بھی مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔
مقابلہ حسن کا انعقاد کرانے والی تنظیم کا کہنا تھا کہ صنا ماطاط کو ملکہ حسن صرف ان کی جاذبیت اور حسین چہرے کے باعث نہیں دیا گیا بلکہ ان کے نظم و ضبط، اپنے کام سے لگاؤ اور مستقل مزاجی جیسی خصوصیات کی بنا پر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔