نوازشریف سے شہباز شریف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  پير 19 مارچ 2018
ملاقات میں شریف خاندان کی لندن روانگی سے متعلق مشاورت،فوٹو:فائل

ملاقات میں شریف خاندان کی لندن روانگی سے متعلق مشاورت،فوٹو:فائل

 لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اہم ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز، مریم نواز اور پرویز رشید سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:بیگم کلثوم نواز کی لندن میں پانچویں کیموتھراپی

ملاقات میں عدالت میں زیر سماعت نیب ریفرنسز ، آئندہ عام انتخابات اور کلثوم نواز کی بگڑتی ہوئی طبیعت پر شریف خاندان کی لندن روانگی سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔