کراچی بندرگاہ پر دو مال بردار بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے

ویب ڈیسک  پير 19 مارچ 2018

کراچی بندرگاہ پر مال بردار جہاز بے قابو ہوکر ٹرمینل پر کھڑے دوسرے جہاز سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے کئی کنٹرینرز سمندر میں گرگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز لنگر انداز تھا، اس دوران دوسرا جہاز قریب سے گزرتے ہوئے ٹرمینل پر کھڑے جہاز سے ٹکرا گیا، دونوں بڑے جہاز ٹکرانے سے کئی کنٹینرز سمندر میں گرگئے اور ملبہ دور دور تک پھیل گیا۔

ٹرمینل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالی نقصان کا جائزہ لینے اور حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر ملکی اورعالمی قوانین کے مطابق کارروائی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے جہازوں میں غیرملکی عملہ بھی موجود تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔