نیب کارروائی پر کوئی اثر انداز نہیں ہوسکتا چیئرمین نیب

بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں،جاوید اقبال


سابق چیف سیکریٹری سندھ کیخلاف ریفرنس دائر،پشاوراسلام آبادموٹروے کی تحقیقات شروع۔ فوٹو : فائل

BUENOS AIRES: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کوئی بھی نیب کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن تمام برائیوں کی جڑ ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کے بعد مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، کوئی بھی نیب کی کارروائی پر اثر انداز نہیں ہوسکتا۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے''احتساب سب کیلیے'' کی پالیسی اپنائی ہے، نیب افسران جذبے اور عزم کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، نیب لیبارٹری میں ڈیجیٹل فارنسک سے مدد لی جا رہی ہے، ریفرنسزکے معاملے پرکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہاکہ نیب نے قوم کی توقعات پر پورا اترنے اور بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کیلیے اپنے طریقہ کارکو موثر بنایا ہے، نیب کی فارنسک سائنس لیبارٹری میں ڈیجیٹل فارنسک سوالیہ دستاویزات اور فنگر پرنٹ کے تجزیے کی سہولت موجود ہے جس سے انکوائریوں اور تحقیقات کے معیار میں مزید بہتری آئی ہے۔

مقبول خبریں