الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر ایک اور سائبر حملہ ناکام بنادیا گیا

پیر مظہر الحق اورمجیب الحق کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس


INP April 07, 2013
پیر مظہر الحق اورمجیب الحق کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس. فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرایک اور سائبر حملہ ناکام بنادیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ویب سائٹ اورتمام ڈیٹا مکمل محفوظ ہے۔

الیکشن کمیشن نے پیرمظہرالحق اورمجیب الحق کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا۔ ہفتے کو الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پرایک اور سائبر حملے کو ناکام بنادیا گیا۔ کمیشن نے کہا ہے کہ سائبر حملے ناکام ہوگئے ہیں اورویب سائٹ اورتمام ڈیٹا مکمل طورپرمحفوظ ہے۔

9

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پیر مظہر الحق اورمجیب الحق کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لے لیا ہے۔ نوٹس سندھ الیکشن کمیشن کی شکایت پرلیا گیا ہے۔ سندھ الیکشن کمیشن کے خط میں کہا گیا ہے کہ دونوں امیدوار اسلحہ اورغیرمعمولی سیکیورٹی استعمال کررہے ہیں۔