اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آج شب دبئی سے کراچی پہنچے گی

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 23 مارچ 2018
غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، کیڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں. فوٹو : فائل

غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، کیڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں. فوٹو : فائل

 لاہور: اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے آج شب دبئی سے کراچی پہنچے گی۔

روزنامہ ایکسپریس کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا عزم لیے آج شب دبئی سے کراچی پہنچے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، فاسٹ بولر محمد سمیع اور فہیم اشرف پہلے ہی پاکستان میں ہیں جب کہ دیگر کھلاڑی آج رات کراچی پہنچیں گے۔ پاکستان آنے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے غیرملکی کھلاڑیوں میں اسٹیون فن، لیوک رونکی، جے پی ڈومنی، کیڈوک والٹن اور سیموئل بدری شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ 25 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے مدمقابل ہوگی۔ لیگ کے ٹائٹل مقابلے کا حصہ بننے کےلیے پشاور زلمی کی ٹیم پہلے ہی کراچی میں موجود ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔